مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلانے کا حکم

فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلانے کا حکم اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر قانون نے دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار معاریب کے مطابق ایک اسرائیلی تنظیم کی جانب سے دا‏ئر کی جانے والی درخواست کی سماعت کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے مشیر قانون نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کا حکم صادر کر رکھا ہے۔

اس حکم کے تحت اسرائیلی فوجی خطرے کا احساس کرتے ہی کسی بھی فلسطینی شہری پر گولیاں چلا سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ، تحریک انتفاضہ قدس کو کچلنے اور فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے انہیں فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں اور بعد میں دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ غیر آتشیں اسلحے سے ان پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران ، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو پچیس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button