دنیا

امریکہ سے دو روسی سفارتکار نکال دیئے گئے

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ ماسکو میں، امریکی سفارتکار پر ایک روسی پولیس کے حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکا سے نکال دیا گیا ہے۔

جان کربی نے ان سفارتکاروں کے ناموں کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا-

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتکاروں کو سترہ جون تک امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

جان کربی نے دعوی کیا کہ چھ جون کو ماسکو میں امریکی سفارتکار کے سفارتخانے میں داخل ہوتے وقت، روسی پولیس اہلکار نے ان پر حملہ کردیا تھا – جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس امریکی سفارتکار نے روس کے پولیس اہلکار کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے سے انکار کیا تھا حتی پولیس کے منھ پر طمانچہ بھی رسید کیا تھا –

روسی سرکاری ٹی وی چینل نے امریکی سفارتکار اور روسی پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو بھی جاری کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button