سعودی عرب

کویت مذاکرات میں ریاض کے وفد کی خلاف ورزی جاری

ریاض کے وفد نے یمن کے امن مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ ایک ذریعے نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کا وفد، انصاراللہ کے وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، یہ مذاکرات جولائی کے وسط میں دوبارہ شروع ہونا طے پائے ہیں-

اس ذریعے نے کہا کہ یمن کے امن مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کی جانب سے پیش گئے روڈ میپ پر، مستعفی حکومت کو اعتراض ہے- اس رپورٹ کے مطابق ریاض کے وفد نے دعوی کیا ہے کہ یہ روڈ میپ حقیقت سے عاری، جانبدارانہ اور انصاراللہ کی طرفداری میں ہے-

واضح رہے کہ بحران یمن کے حل کے سلسلے میں رواں سال اکیس اپریل سے کویت میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا- یمن کی مستعفی حکومت اپنے زیر انتظام شہروں سے، انصارا للہ کے نکل جانے اور ان کے تسلیم ہوجانے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاراللہ یمن میں ایک قومی اتحاد حکومت کی تشکیل کی خواہاں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button