پاکستان

وارثان شہداء کمیٹی کے رہنماوں کی صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ سید عالم شاہ موسوی، علامہ علی بخش سجادی، سکندر علی دل، سید ریاض علی شاہ  نے سانحہ جیکب آباد اور شکارپور کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء، صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل سندھ حکومت نے وارثان شہداء کمیٹی سے ایک باقاعدہ معاہدہ کیا جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اپیکس کمیٹی کی زیر نگرانی پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ہوگا۔ اور سانحہ شکارپور کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے، مگر وارثان شہداء کو انصاف نہ ملا جبکہ سانحہ کے زخمی آج بھی علاج کیلئے پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button