عراق: امام ہادی علیہ سلام کے بھائی سید محمد کے مزار پرخودکش حملے ،درجنوں شہید

07 جولائی, 2016 00:00

شیعیت نیوز: عید الفطر کے تیسرے روز عراق کے علاقہ بلاد میں واقع سید محمد کے مزار میں خود کش دھماکے ہوئے ہیں جس میں سیکڑوںسے زائد مومنین کی شہادت کی اطلاع ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق امام ہادی علیہ سلام کے بھائی سید محمد کے مزار اقدس پر سفاک دہشتگرد تنظیم داعش نے تین خود کش دھماکے کرکے سیکڑوں مومنین کو شہید کردیا ہے جبکہ کئی زخمی ہیں، دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ پانچ خود کش حملہ آور وں نے سید محمد کے مزار پر حملہ کیا تھا جس میں تین نے مزار کے اندر خود کو بم سے اڑالیا جبکہ دو کو سیکورٹی فورسز نے پکڑلیا ہے۔

سید محمد شیعہ بزرگ عالم دین اور امام محمد تقی کے بھائی ہیں او ر تبلیغ مکتب جعفریہ کے حوالے سے آپ کا کافی کردار ہے،عراق کی الحشدالشابی بریگیڈ اور مقتدر الصدر کی مہدی ملیشاٗ علاقہ کی سیکورٹی پر معمور ہوچکے ہیں۔

واضح رہے عید الفطر سے دو روز قبل بغداد میں خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس میں ۲۵۰ افراد شہید ہوئے تھے، یہ دھماکہ داعش کی جانب سے کیا گیا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشتگردی کی لہر کا مقصد فلوجہ میں داعش کی بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے جسکے در پردہ آل سعود ،امریکا و اسرائیل ہیں۔

9af91f4a-112a-4109-b69d-5a583e069bd8.jpg720f5754-c6fc-4815-9f5d-ee63e8e1bdb1.jpg

 

9:07 شام اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔