پاکستان

شاہد شیرازی کی شہادت کے خلاف آج ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں معروف شیعہ وکیل شاہد شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج بروز جمعہ یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن دہشتگردوں نے ملک و قوم کے معمار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے آخر کب حرکت میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں جو حکومت کی مکمل نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دوماہ میں تین وکلا دو اساتذہ اور ایک تاجر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، وفاقی و صوبائی حکومت ،سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے سامنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایمرجنسی لگا کر شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے عید کے دن ڈیرہ اسما‏عیل میں معروف شیعہ وکیل اور سابق طالبعلم رہنما شاہد شیرازی ایڈوکیٹ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button