دنیا

امریکا : سربراہ المصطفیٰ فاونڈیشن کا عید پر پاکستانی شیعہ مسلمانوں کے نام پیغام

پیغام عیدالفطر
بسمہ تعا لیٰ
 مومنین کرام ماہ مبارک رمضان میں ہم نے اللہ کے قرب کے حصول کیلئے جو کاوشیں و کوششیں کیں مالک اپنی بارگاہ میں اسے قبولیت کے درجہ پر فائز فرمائے۔نماز ،روزے،مناجات،دعائیں،عزاداری،خرچ اخراجات،قومی و اجتماعی تحریکوں میں حصہ بن کے جس جس دوست ،بھائی،بہن نے کام کیا اللہ اسے اجر عظیم سے نوازے،عید سعید فطر کا دن آن پہنچا،اس مبارک و پرمسرت موقعہ پر تمام احباب کو ہدیہ تبریک و تہنیت عرض ہے،میرے خیال میں حقیقی عید واقعی ان کی ہے جن کے روزوں اور عبادات کو اللہ نے قبولیت سے نوازا،اگر ہم اپنے پیارے پاکستان کے حالات اور قومی معاملات و صورتحال کا جائزہ لیں تو اس وقت ایک بڑے مقصد کے حصول کیلئے بہت بڑی تحریک علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر سرپرستی جاری ہے ،اس تحریک کا بنیادی مقصد مکتب تشیع کے پیروان کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا ہے،انہیں تحفظ فراہم کروانا ،انہیں انصاف دلوانا ہے،اور ارض پاک کو قاتلوں،لٹیروں،دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کروانا ہے ،یہ کوئی ایسے مطالبات نہیں ہیں کہ ان پر کسی کو اختلاف ہو مگر پچاس دن سے زیادہ عرصہ گذر جانے کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،،اب یہ تحریک جس مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے اس مین عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں اپنے شہدا کے تقدس کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمیں اپنے ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمیں عزاداری امام حسین پر بلاجواز پابندیوں کے خاتمہ کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ساتھ دینا ہوگا،ہمیں حکمرانوں اور قومی سلامتی کے اداروں پر ثابت کرنا ہوگا کہ پوری قوم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ ہے،اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے یک جان ہے،کسی قربانی سے دریغ کرنے والی نہیںہے،عید کے اجتماعات میں احتجاجی سیاہ پتی ضرور باندھیں،ملت کے محسنوں شہدا کی فیملیز کو ضرور یاد رکھیں،اپنے آس پاس دیکھیں کسی شہید کے بچے کی عید کی خوشیاں آپ کے بچے سے کم تو نہیں،کوئی ایسا فرزندِ شہید تو نہیںجس نے نئے کپڑے نہیں بنائے،کوئی ایسا شہید تو نہیںجس کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ اس کے ورثا کے آنے سے پہلے نہیں رکھا گیا،یاد رکھیں ہمارے پاس جو کچھ ہے ملت کے شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے ،اللہ کریم ہم سب کو ملت کا صحیح درد مند بنائے اور ملت کیلئے کوئی خدمت کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائے۔اپنی دعائوں میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی تحریک کی کامیابی کیلئے ضرور دعا کیجئے گا۔۔

والسلام

محتاج دعا

سید ظہیرالحسن نقوی

چیئرمین المصطفی فاونڈیشن نارتھ امریکا

سربراہ ولایت ٹی وی یو ایس اے

متعلقہ مضامین

Back to top button