آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر ایرانی میزائل حملہ، 8 میرینز زخمی، امریکی میڈیا کا اعتراف

28 ستمبر, 2026 10:42

شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے امریکی حکام کے حوالے سے اس ذلت آمیز واقعے کا اعتراف کیا ہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز میں ایک امریکی بحری جہاز کو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 امریکی میرینز شدید زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہلکار اسی امریکی بحری جہاز پر موجود تھے جسے آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : 3 سالہ جارحیت کے باوجود حماس ناقابلِ تسخیر، 30 ہزار سے زائد مجاہدین اب بھی موجود، صیہونی میڈیا کا اعتراف

واضح رہے کہ ایرانی فوجی حکام اس سے قبل ہی عالمی استکبار کو متنبہ کر چکے تھے کہ جو جہاز بھی بغیر اجازت آبنائے ہرمز کی حدود سے گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے طاقتور ایرانی مسلح افواج کی سخت اور دندان شکن کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

11:24 صبح ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔