آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کے بیانات کھوکھلے؛ زمینی حقائق میڈیا وار سے نہیں بدلتے، ایرانی سکیورٹی عہدیدار

28 ستمبر, 2026 11:00

شیعیت نیوز : ایک اعلیٰ ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھوکھلے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے عالمی استکبار کو واضح پیغام دیا کہ زمینی حقائق محض میڈیا وار اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز جیسی انتہائی اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقرر کردہ اصولوں اور دائرہ کار کے علاوہ کوئی بھی مؤثر اور پائیدار طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ ایران خطے کی سکیورٹی پر کسی استکباری طاقت کا تسلط قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملہ گھناؤنا اور ناقابلِ معافی جرم، شہید نصراللہ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی: ایرانی وزارت خارجہ

خطے میں ایران کی مضبوط گرفت اور نگرانی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران روکا گیا۔ ان میں سے 7 جہاز گزشتہ رات جبکہ 13 جہاز اس سے ایک رات قبل روکے گئے، جو اس تزویراتی گزرگاہ پر ایران کے مکمل کنٹرول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

11:51 صبح ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔