تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کا ثبوت ہے، ڈاکٹر قالیباف
قالیباف
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے کے حوالے سے امریکی حکام کے جھوٹے دعوؤں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھوکے باز امریکی انتظامیہ دعویٰ کرتی ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہے، لیکن دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ عالمی تیل منڈی نے تیل کی قیمتوں پر بھاری اضافی پریمیم عائد کر دیا ہے۔
ڈاکٹر قالیباف نے واضح کیا کہ تیل کی یہ قیمت حالیہ حملے سے پہلے کے مقابلے میں 35 ڈالر زیادہ اور فزیکل آئل کی قیمتوں کے حساب سے 50 ڈالر تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے استکباری بیانیے کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا کہ یا تو عالمی منڈی بے وقوف ہے جو اتنی زیادہ قیمتوں پر تیل خرید رہی ہے، یا پھر امریکہ کا بیانیہ گھڑنے والا مرکز محض ڈرامہ رچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر ایرانی میزائل حملہ، 8 میرینز زخمی، امریکی میڈیا کا اعتراف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی جھوٹ پر اندھا یقین کرنے والوں کو طنزیہ چیلنج دیتے ہوئے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ جو لوگ امریکہ کی بات پر یقین کرتے ہیں، ان کے لیے آبنائے ہرمز میں مفت ڈالر چھاپنے کی ایک مشین رکھی ہوئی ہے؛ جائیے اور اسے اٹھا لائیے!







