عراق

کربلائے معلی میں داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام

عراقی فوج اور سیکورٹی اداروں نے مقدس شہر کربلائے معلی میں داعش کی در اندازی اور دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔

عراقی فوج کی فرات کور کے کمانڈر جنرل قیس المحمدی نے بتایا ہے کہ فوج اور سیکورٹی اداروں نے داعشی دہشت گردوں کی کربلائے معلی میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

جنرل قیس المحمدی نے بتایا کہ عراقی انٹیلی جینس نے داعش دہشت گردوں کے اس گروپ کے عزائم کے بارے میں پہلے سے مطلع کردیا تھا جس کے بعد سے ان پر مسلسل نگرانی کی جارہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت گردوں کا یہ ٹولہ دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑیوں کے ساتھ صوبہ کربلائے معلی اور الانبار کے درمیانی راستے سے علاقے میں آنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے صحرائے نخیب میں دہشت گردوں کے اس ٹولے پر حملہ کرکے اسے تہس نہس کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button