یمن

سعودی عرب یمن میں ایک بڑی جنگ کی تیاری کررہا ہے: انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر ایک وسیع جنگ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کےسربراہ صالح الصماد نے کہاہے کہ سعودی عرب یمن کے اندر ایک وسیع جنگ کی تیاری کررہا ہے-

انہوں نے خبردار کیاکہ سعودی عرب کی طرف سے شروع کی گئی ایسی کسی بھی جنگ کے اثرات صرف لڑائیوں والے علاقوں تک ہی محدود نہیں رہیں گے – ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کو بھی اس بات کا حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہر طرح کے وسائل و ذرائع کا استعمال کرسکیں –

یمن کی عوامی تحریک انصارللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ان کی تحریک مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایسی کسی بھی جنگ کو روکنے کے لئے، کویت مذاکرات میں بھرپور تعاون کررہی ہے اور کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات ناکام نہ ہوں تاکہ جنگ کا امکان ختم ہوجائے-

متعلقہ مضامین

Back to top button