ایران

آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کی بنیادیں عنقریب منہدم ہوجائیں گی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف بحرینی حکومت کے ظلم و ستم اور بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو ریڈ لائن عبور کرنے پر خبردار کیا ہے۔

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے اور اب بحرینی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے کا وحشیانہ ، مجرمانہ اور بہیمانہ اقدام بھی شروع کردیا ہے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم صرف بحرینی شیعوں کے رہنما ہی نہیں بلکہ ان کا تعلق عالم اسلام سے ہے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہتک حرمت اور توہین ریڈ لائن ہوگی اور جس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوگی۔ سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کی بنیادیں عنقریب منہدم ہوجائیں گی۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اگر بحرینی حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے سنگين نتاچ کی ذمہ داری بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت پر عائد ہوگی۔ ادھر بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے بھی بحرینی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو آگ سے بازی بند کردینی چاہیےاور بحرین کے عوام کی پرامن اور مسالمت آمیز تحریک کو مسلح تحریک میں بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button