مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن متعدد دہشت گرد ہلاک

شہر حلب کے جنوبی مضافات میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے خلاف فوج کے آپریشن میں کم سے کم ایک سو ستر دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے رقہ کے مغربی مضافات میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے رقہ کے مغرب میں الثورہ نامی آئل فیلڈ کو آزاد کراکے مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس علاقے پر شامی افواج کے کنٹرول کے بعد الطبقہ ہوائی اڈے کی طرف پشقدمی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

شام کی فوج نے اسی طرح حزب اللہ اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی مدد سے دمشق کے جنوبی مضافات میں بھی کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button