ایران مخالف قوتیں شکست کھائیں گی، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی
Photo: Saeed Khalili / Fars Media Corporation via Wikimedia Commons, CC BY 4.0 (https://creativecommons.org/licenses/by/4.0/). Cropped/resized. Original: https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Abolfazl_Shekarchi_2019-09-25.jpg
شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف صف آرا ہونے والی ہر طاقت کو بالآخر شکست کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے امریکی سیاست اور انتخابی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو ناکام قرار دیا۔
جنرل شکارچی نے کہا کہ جارحیت، دھمکیوں اور فوجی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کا عزم توڑنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ ان کے مطابق ایران کی دفاعی صلاحیت، عوام، قیادت اور مسلح افواج کی استقامت نے امریکی حکمت عملی کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اقتصادی دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑے گا، آبنائے ہرمز اور باب المندب بند رہیں گے
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سخت گیر منصوبوں کے ساتھ میدان میں آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی خود تزویراتی زوال اور داخلی بحرانوں سے دوچار ہوئے ہیں۔ جنرل شکارچی نے خطے میں امریکی دھمکیوں کے بے اثر ہونے کو واشنگٹن کی طاقت کے دعوؤں کے لیے چیلنج قرار دیا۔
ایرانی ترجمان کے مطابق عالمی طاقت کے معادلات ہمیشہ بالادستی کی خواہش رکھنے والی قوتوں کے حق میں طے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مضبوط عزم کے مقابل کھڑی ہونے والی طاقتیں عالمی رائے عامہ میں بھی اپنے زوال کے نتائج دیکھیں گی۔







