سکردو میں میاں بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کرم سے گرفتار

08 نومبر, 2026 18:51

شیعیت نیوز : کرم پولیس نے سکردو میں میاں بیوی اور ان کے دو کم سن بچوں کے قتل کے مقدمے میں دو مرکزی ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے سکردو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شاکر حسین داؤڑ کے مطابق چار افراد پر مشتمل خاندان کو گزشتہ ہفتے سکردو میں قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات میں مقتول شوہر کا تعلق سکردو اور ان کی اہلیہ کا تعلق پاراچنار سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں ملاقات

واقعے کی تحقیقات کے دوران سکردو پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس سے معاونت طلب کی تھی۔ ڈی پی او کرم ڈاکٹر سعد آفریدی کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ٹیم نے لوئر کرم کے علاقے سمیر حسن علی کلے میں کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کی سکردو منتقلی سے پہلے ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کیے گئے۔ دونوں افراد قتل کے مقدمے میں ملزم ہیں اور ان کے خلاف مزید تفتیش و قانونی کارروائی سکردو پولیس کرے گی۔

7:09 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔