امریکی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ جاری ہے، بریگیڈیئر جنرل علی بلالی

08 نومبر, 2026 18:54

شیعیت نیوز : بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی ماہرین دشمن سے حاصل کیے گئے امریکی فوجی سازوسامان کی ریورس انجینئرنگ میں مصروف ہیں۔ سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کے مشیر کے مطابق اس کام کا مقصد مقامی دفاعی صنعت کے تکنیکی علم اور صلاحیتوں کو مزید بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے سازوسامان اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کا عمل شہید حسن طہرانی مقدم کے دور سے دفاعی صنعت کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے۔ ملکی ماہرین اور نوجوان پیشہ ور افراد حاصل شدہ مختلف فوجی آلات کی جانچ اور ریورس انجینئرنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قشم پر مزید دو امریکی جاسوس ڈرون اتار لیے، سپاہ پاسداران

ایرو اسپیس نیشنل پارک کے انچارج کی حیثیت سے جنرل بلالی نے بتایا کہ پارک نے 2020ء میں سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ یہاں میزائل، ڈرون، فضائی آپریشنز، فضائی دفاع اور خلائی ٹیکنالوجی کے پانچ شعبوں میں مسلح افواج کی کامیابیاں پیش کی گئی ہیں۔

جنرل علی بلالی نے امریکی اور صیہونی حکام کے بیانات کو پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد بیرونی خطرات کے مقابلے میں اہم دفاعی ڈھال ہے اور ایرانی نوجوان مقامی ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

7:09 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔