پاکستان

یوم القدس کے دن سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں گے، ڈی آئی جی ایسٹ

شیعیت نیوز:  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک عامر شیخ اور ڈی آئی جی ایسٹ سے ملاقات کی، جس میں یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یوم القدس کے موقع پر روڈ میپ تشکیل دیا جائے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے اس حوالے سے عوام کو پیشگی آگاہی فراہم کردی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ایسٹ کا کہناتھا کہ یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں گے جبکہ ریلی کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا اور تمام راستے سیکیورٹی اہلکار وں کے ساتھ ساتھ پولیس موبائلیں بھی ریلی کے ہمراہ موجود رہیں گی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ایسٹ نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button