سعودی عرب

سعودی عرب میں مخالف سیاسی رہنما گرفتار

عرب زریعے کے مطابق آل سعود کے ایک سرگرم سیاسی مخالف ” ابراہیم السکران” کو سعودی فوجیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا پر سعودی حکمرانوں کے خلاف تنقید کرنے کا الزام ہے۔

ابراہیم السکران نے آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیاں اس امر کا موجب بنتی ہیں کہ سماجی اور انسانی حقوق کا ایک عام کارکن بم کی طرح پھٹ جاتا ہے۔

"امارات اکہتر” نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق” ابراہیم السکران کو ان کے اسی بیان کے سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابراہیم السکران نے چند سال قبل سعودی فرمانروا امیرعبداللہ کے نام خط میں ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سیاسی قیدیوں اور خصوصا جیلوں میں بند خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شاہ سلمان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی روز روز کی خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، آل سعود حکومت نے حالیہ چند برسوں کے دوران معروف مذھبی رہنما آیت اللہ شھید شیخ باقر نمر سمیت متعدد سعودی باشندوں کو عقیدے کے اظہار کی بنا پر سزائے موت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button