سعودی عرب

سعودی عرب کے ولیعہددوم اور وزیر دفاع امریکہ پہنچ گئے

سعودی عرب ولیعہد دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہو امریکی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ سعودی عرب کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں بری الذمہ قراردینے کی کوشش کررہا ہے جبکہ سعودی عرب کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں لیکن سعودی عرب بڑے پیمانے پر رشوت دیکر خود کو اس حملے سے دور رکھنے کی تلاش کررہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کافی علیل ہیں اور محمد بن سلمان اپنے باپ ک جگہ بادشاہ بننے کی تیاری کررہے ہیں محمد بن سلمان کو باپ نے ولیعہد کے عہدے تک پہنچا دیا ہے لیکن بادشاہ کے عہدے تک پہنچانا امریکہ کا کام ہے کیونکہ سعودی عرب کا بادشاہ بنانے میں امریکہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button