مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا حملہ

13 جون, 2016 00:00

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نےخبر دی ہے کہ صیہونی انتہاپسندوں نے جنھیں صیہونی حکومت کی پولیس کی پشتپناہی حاصل تھی باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پرحملہ کیا اور فلسطینی نمازیوں کی اہانت کی –

صیہونی حکام انتہا پسند صیہونیوں کو مسجد الاقصی پر حملے کی اجازت دے کر بیت المقدس کو پوری طرح یہودی شہر میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-

اس درمیان ہزاروں صیہونی پولیس اہلکاروں نے یہودیوں کی عید کی آمد کے موقع پرسیکورٹی کے مسائل کا بہانہ بنا کر مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کے راستوں کو بند کر دیا ہے-

11:52 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔