یمن

سعودی عرب کے حملوں کے خلاف یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے پٹھووں کی جانب سے صوبہ مارب میں واقع ذباب علاقے پر کئے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا اور سعودی عرب کے ان پٹھووں اور ان کے جنگی سازوسامان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ البیضاء میں واقع الظاہر قصبے میں اپنی چھاؤنی پر دشمنوں کے حملے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے شہرالحزم میں ایک سو پندرہ ڈویژن کی چھاؤنی پرمیزائلوں سے حملہ کر کے آل سعود کے متعدد پٹھووں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے شہر صرواح میں واقع اسٹریٹیجک علاقے حیلان پر چار بار بمباری کی جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب سعودی حکام یمن کے بارے میں جاری کردہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلےبندوں خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button