مشرق وسطی

دمشق حضرت زینب علیھا السلام کے روضہ اقدس کے قریب ایک کار بم دھماکہ

رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع حضرت زینب علیھا السلام کے روضہ اقدس کے قریب ایک کار بم دھماکہ اورایک موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا۔ ان دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکوں کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

دہشت گردوں نے شام کی سیکورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اس ملک کے شہریوں اور رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button