سعودی عرب

آل سعود حکومت نے دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے  دعوی کیا کہ حالیہ آٹھ مہینوں کے دوران سعودی عرب میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلق رکھنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک سو ایک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے باسٹھ سعودی عرب جبکہ بقیہ شام، یمن، مصر، ہندوستان اور کینیڈا کے شہری ہیں۔

آل سعود حکام اپنے بہت سے مخالفین کو "دہشت گردی” اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کرتے اور انہیں سزائیں دیتے ہیں حالانکہ آل سعود حکومت دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب میں جن افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان میں سے زیادہ تر کو غیر تشدد آمیز جرائم اور سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button