عراق

عراق: فوج کے آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

 رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کی آزادی سے متعلق آپریشن کے کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا کہ رمادی کے شمال میں عراقی فوج کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کی متعدد بکتر بند گاڑیاں اور جنگی سازو سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ریان الکلدانی نے کہا کہ فلوجہ میں داعش کی تمام سپلائی لائنیں منقطع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کی شرکت کے مسئلے میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے۔

ریان الکلدانی نے عراق کی عوامی رضاکار فورس سے امریکہ کے خوفزدہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی نے کم ترین مدت میں داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرانے کے ذریعے اپنی طاقت ثابت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button