مشرق وسطی

شام میں سیاسی تبدیلیوں کی ضرورت پر تاکید

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دور میں شام میں سیاسی تبدیلیاں نظر آئیں گی اور مستقبل شام کے عوام سے ہی متعلق ہوگا۔

بثینہ شعبان نے یہ بات زور دے کہی کہ شام کے عوام کو پانچ برسوں سے زیادہ عرصےسے اپنے ملک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی وجہ سے جنگ اور مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی اور آخرکار شام کو ہی فتح حاصل ہوگی۔

شام کے صدر کی مشیر نے شام سے متعلق ویانا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ویانا میں کچھ فیصلے کئےگئے اور امریکہ اور روس کے درمیان قرارداد نمبر 2253 پر اتفاق ہوا تاکہ شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد بند کی جائے اور ترکی کے راستے سے دہشت گردی کی آمد و رفت اور ان کو مسلح کئے جانے کی روک تھام کی جا سکے لیکن اقوام متحدہ اور واشنگٹن اس قرارداد کی بات تک نہیں کرتے ہیں۔

بثینہ شعبان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور واشنگٹن صرف قرارداد نمبر 2254 پر تاکید کرتے ہیں جو شام میں سیاسی راہ حل تک رسائی سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ شام میں نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اس تقریب میں سب سے پہلے اراکین پارلیمنٹ حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button