عراق

شمالی عراق میں داعش کی تازہ ترین جارحانہ کارروائی

دہشت گرد گروہ داعش بدستورعراقی شہریوں کے خلاف ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے-

ایشین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور بموں کے نصب کرنے سے انکار کے سبب عراقی فوج کے تیرہ افسروں اور فوجیوں کو شمالی عراق کے صوبے نینوا کے غزلانی فوجی اڈے میں قتل کردیا-

عراقی فوج کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد ، داعش دہشت گرد گروہ کو ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی کمی کا سامنا ہے – شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی وسیع پیمانے پر پیشقدمی کے باعث، داعش گروہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے اس لئے عراقی شہریوں کے خلاف اس گروہ کی جارحانہ کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے- شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے شہر موصل پر، جون دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button