کراچی : امام خمینی کی ۲۷ وین برسی کا مرکزی پروگرام ۴ جون کو منعقد ہو گا
شیعیت نیوز: امام امت ، بانی انقلاب اسلامی نائب امام زمانہ عج آیت اللہ روح اللہ خمینی الموسوی کی 27ویں برسی کا مرکزی پروگرام 4 جون بروز ہفتہ 8 بجے شب بریٹو روڈ، نزد خراسان سولجر بازار میں کراچی کی تمام ملی تنظیموں کی جانب سے منعقد کیا جائے گا جس میں جیّد علماءکرام و مقررین خطاب فرمائینگے جبکہ مشہور و معروف نوحہ و منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مومنین و مومنات کی سہولت کیلئے شھر بھر سے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام ہےیہ پروگرام ہئیت آئمہ مساجد و علما امامیہ – مجلس وحدت مسلمین – شیعہ علماء کونسل – جعفریہ الائنس – شیعہ ایکشن کمیٹی – ذاکرین امامیہ – تنظیم عزاء – اصغریہ آرگنائزیشن – امامیہ آرگنائزیشن – ناصران امام فائونڈیشن – امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔









