اسلام آباد : شدید طوفانی ہواوں و بارش سے مقابلہ ،بھوک ہڑتال کیمپ جاری

02 جون, 2016 00:00

شیعیت نیوز:  نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کل رات شدید طوفانی بارشوں اور ھواؤں کے باوجود مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین بھوک ھڑتالی کیمپ میں موجود رہے ۔

 تاہم بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب بھوک ھڑتالی کیمپ گر گیا اورایک کارکن کا بازو بھی زخمی ہوگیا ہے، لیکن قائدین اور کارکنان استقامت کے ساتھ کیمپ میں موجود ہیں ۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ کیمپ کا پول گرنے سے ایک شریک بھوک ھڑتالی  کیمپ برادر وفاء کا بازو فریکچر ھوگیا ۔

واضح رھے کہ علامہ راجہ ناصر عباس گذشتہ ۱۳ مئی ( 21 روز ) سے اسلام آباد میں شیعہ قتل عامُ، دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اور پاکستان کی فرقہ وارانہ تقسیم کیخلاف بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ھیں جبکہ مولانا حسن ظفر نقوی ، مولانا احمد اقبال رضوی اور دیگر بھی انکے ہمراہ ہیں ۔

tofan1.jpg

tofan.jpg

index.jpg

tofan4.jpg

4:31 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔