کراچی :لانڈھی 36 بی امام بارگاہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ ، مساجد و مدارس سے شیعہ کافر کے نعرے
شیعیت نیوز: گذشتہ رات کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد وں نے امام بارگاہ اثنا عشری کی تعمیر اعتراض کرنے والے علاقہ مکینوں کے ہمراہ حملہ کردیا اس حملے کے نتیجے میں دو مومنین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
شیعیت نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ لانڈھی36بی میں کالعدم دہشتگر د جماعت کے کارکناں امام بارگاہ اثنا عشری پر فائرنگ کی اور شیعہ کافر کے نعرے لگاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ۲ مومن بھی زخمی ہوئے ہیں، حملے کے بعد علاقہ کی صورتحال کشیدہ ہوگئی اور دونوں گروہوں میں تصادم ہوگیا، تاہم پولیس رینجرز نے تصادم کو کنڑول کیا لیکن دوسری جانب کالعدم دہشتگرد جماعت کے کارکنان نے دو معروف فلاحی اداروں کی ایمبولنس نمبر AE0688 نمبرAE0581 کو استعمال کرنے ھوئے عوام میں اشتعال پیدا کرنےاور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے مذہبی منافرت پر مبنی نعرے لگائےاور کچھ املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ تکفیری دہشتگرد مدارس اور مساجد سے شیعہ کافر کے نعرے بلند کرکے عوام کو اشتعال دلاوانے کی کوشیش بھی کی گئ تھی ، واضح رہے کہ کراچی میں کئی عرصہ سے شیعہ سنی ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے جو کئی سعودی نواز قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا تاہم ایک مخصوص مکتب فکر سے تعلق کرنے والا تکفیری گروہ خود کو سنی ظاہر کرکے شیعہ سنی فسادات کو منصوعی شکل دینے کی کوشیش کررہا ہے ، کچھ یوں محسوس ہورھا ہے کہ کراچی میں منعظم سازش کے تحت ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے،لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گذارش ہے کہ کراچی میں قائم امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے انن شرپسندوں تکفیری ملاوں اور دہشتگرد جماعت کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔








