عراق

عراق کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کے تیسرے مرحلے کا آغاز

عراق کے شہر فلوجہ کو دہشت گرد تنظیم داعش کے وجود سے پاک کرنے کے لئے عراقی فورسز نے فوجی کارروائی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے-

الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی دستوں نے پیر کو، عراق کے شہر فلوجہ کو دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے- عراقی فورسز نے اس سے قبل کے دو مرحلوں میں فلوجہ کے اطراف میں دس علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فوج نے فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے آپریشن تیئیس مئی کو شروع کیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے دفاعی اعتبار سے شہر کے اہم شہر الکرمہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

عراقی فوج کی جانب سے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے زیر قبضہ متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔

فلوجہ کے اطراف میں عراقی فورسز، رضاکار دستوں اور سنی و شیعہ قبائل نے مشترکہ کارروائی میں سیکڑوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ کے مطابق صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے شمال اور الصقلاویہ علاقے کے درمیان موجود پل پر، عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button