عراق

مغربی عراق میں درجنوں دہشت گرد واصل جہنم

عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش کے ایک سرغنہ سمیت درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں نے فلوجہ کے کئی علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراق کی وزارت دفاع اور داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائیوں کے دوران فلوجہ کے مضافات میں انیس علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں- عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے داعش کے قبضہ سے چھڑائے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے اور داعش دہشت گرد بہت کمزور اور مضمحل ہوگئے ہیں انھون نے کہا کہ عراقی فورسز اپنے اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں کافی پرعزم ہیں۔

ادھر رضاکار فورس اور البدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ رضاکار دستے فلوجہ میں داخل نہیں ہوں گے ہمارا کام شہر کا محاصرہ کرنا ہے اور شہر کو محاصرہ کرنے کے بعد اسے فوج کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button