پاکستان

بھوک ہڑتال بارہواں دن: حکومت نے ہوش سے کام نہ لیا تو جیل بھرو تحریک شروع کردیںگے، مرزا یوسف حسین

شیعیت نیوز: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اور حقو ق کے تحفظ کے لئے احتجاجاً بھوک ہڑتال میں بیٹھے علامہ راجہ عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مزار یوسف حسین نے کراچی سے بھوک ہڑتال کیمپ میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج پوری ملت جعفریہ کا احتجاج ہے ، ہم کہتے ہیں کہ حکومت ہوش سےکام لےورنہ پورےملک میں جیل بھروتحریک شروع کردیں گے،ہم چین نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجاہد ہیں پوری ملت جعفریہ اِن کےساتھ کھڑی ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔

دھیان رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال تحریک ملکی سطح سے نکل کر عالمی توجہ حاصل کرتی جارہی ہے ، ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتیں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرچکی ہیں، عمران خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے سربراہ ہیں نے بھی بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے مسئلہ کو سنجیدیگی سے غور کر حل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی تو وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب و وفاقی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کے سہولت کار اور خاموش سپورٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button