مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب کے محاصرے والے علاقے کفریا پر دہشت گرد گروہوں کے میزائل حملے میں دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے- کفریا کا علاقہ تقریبا دو سال قبل سے اب تک، ترکی اور آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے میزائلی حملوں کے نشانے پر ہے- شام کے شہر حلب کے علاقوں پر بھی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے- در ایں اثنا خبری ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ لاذقیہ اور طرطوس بندرگاہ میں پیر کے روز ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ڈیڑھ سو ہوگئی ہے – ان دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button