مشرق وسطی

بحرین کی جیل سے ایک شیرخوار بچے کی رہائی کی ممانعت

رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ انسانی حقوق کی فعال رکن اور آل خلیفہ حکومت کی مخالف خاتون زینب الخواجہ کے گھر والوں نے ان کے ساتھ جیل میں موجود شیرخوار بچے کی رہائی کا مطالبہ کیا تاہم ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی- زینب الخواجہ اپنے سترہ مہینے کے بچے کے ساتھ جیل میں قید ہیں اور وہ بیماری کے سبب اپنے بچے کی دیکھ بھال نہیں کر پا رہی ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت اس بچے کو جیل سے باہر جانے کی مخالفت کر رہی ہے- زینب الخواجہ مارچ دوہزار سولہ سے بادشاہ بحرین کی توہین اور منامہ کی ایک عدالت میں اس کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں-

واضح رہے کہ بحرین میں دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام پرامن مظاہرے کر رہے ہیں – بحرین کے عوام آزادی، عدل و انصاف کی برقراری، امتیازی سلوک کے خاتمے اور اپنے ملک میں منتخب حکومت کے بر سر اقتدار آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم حکومت بحرین، عوام کے پرامن مطالبات کو سرکوب کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button