دنیا

صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

فرانس کے وزیراعظم مانوئیل والس نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین اسرائیل نام نہاد امن مذاکرات پھر سے شروع کرانے کی غرض سے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرنے والے فرانس کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نئی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ روک دینا چاہیے۔

انہوں نے غرب اردن میں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کو امن مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

فرانس کے وزیراعظم مانوئیل والس تین روزہ دورے پر ہفتے کے روز مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں۔

امریکہ کی وساطت سے اپریل دوہزار چودہ میں شروع ہونے والے اسرائیل فلسطین نام نہاد امن مذاکرات کافی عرصے سے تعطل کا شکار چلے آ رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button