لبنان

حزب اللہ لبنان نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کو سخت جواب دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔

لبنان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اپنے سینیئر کمانڈر شہید مصطفے بدرالدین کے خون کا بدلہ لینے کے لئے شام میں تکفیری دہشت گردوں کو سخت سبق سکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہو گئی ہے-

لبنان کے سینیئر سیاسی رہنما وہیب وہبی نے دہشت گردوں کے جرائم کا جواب دینے کے لئے حزب اللہ کی شجاعت، طاقت اور ہوشیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہی تکفیری دہشت گردوں سے شہید مصطفے بدرالدین کے خون کا سخت انتقام لے گی-

حزب اللہ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے دمشق ہوائی اڈے کے قریب مصطفے بدرالدین کی قیامگاہ پر توپخانے سے حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا تھا-

واضح رہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کے حامیوں نے حزب اللہ کے کمانڈروں کو قتل کرنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button