قم میں شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت و مکتب پر خصوصی نشست

19 اگست, 2026 12:24

شیعیت نیوز : قم میں «شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت، فکر اور مکتب کا جائزہ» کے عنوان سے ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے حزب اللہ لبنان کے شہید سربراہ کی علمی، فکری، اخلاقی، روحانی اور جہادی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آج کی نوجوان نسل اور حوزات علمیہ کے لیے ایک مؤثر عملی نمونہ قرار دیا۔ یہ نشست بین الاقوامی کانفرنس «امناء الرسل» کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کی علمی انجمنوں کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کا عظیم اجتماع، عوام و حکام کی بھرپور شرکت

حجۃ الاسلام محمدتقی ربانی نے کہا کہ شہید نصراللہ کے مکتب پر تقریباً 10 سے 12 منصوبے زیرِ غور ہیں، جن میں اتحاد و تقریب، روحانی و اخلاقی سلوک، قیادت کا انداز اور ادبیاتِ مقاومت شامل ہیں۔ حجۃ الاسلام علی مصباح یزدی نے شہید نصراللہ کو «ایمانِ عینی» کا بے مثال نمونہ قرار دیا اور کہا کہ وہ دینی حقائق کو عملی طور پر مجسم کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی کے نزدیک شہید نصراللہ کی ولایت مداری محض ظاہری اطاعت نہیں تھی بلکہ وہ رہبر معظم انقلاب کی منویات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ نشست کے اختتام پر شہید نصراللہ سے متعلق آیت اللہ مصباح یزدی کے افکار کو ایک تحقیقی منصوبے کے تحت شائع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

2:02 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔