جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری، المنصوری سمیت متعدد قصبوں میں زوردار دھماکے

25 اگست, 2026 17:12

شیعیت نیوز : المنار ٹی وی اور لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کی جانب سے ننگی جارحیت کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ المنصوری، مرکبا، صربین، طیرحرفا اور مجدل زون سمیت متعدد قصبوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے سنے گئے۔

مجرم صیہونی فوج نے اپنی بربریت کا دائرہ بڑھاتے ہوئے المنصوری پر دو مرتبہ بمباری کی، جبکہ صور کے مغربی دیہات اور شرقی زوطر کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی شہادت نے ان کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا، حجۃ الاسلام حمید شہریاری

دوسری جانب، جنگی طیاروں کے علاوہ اسرائیلی ڈرونز نے بھی حملے کیے ہیں، جن میں سے ایک ڈرون نے دوحہ کفررمان کی سڑک پر چلتی ہوئی ایک وین کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔

لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب فوج کی جانب سے مرجعیون کے میدانوں میں شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں گندم کے کھیتوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، جو خطے میں صیہونی ریاستی دہشت گردی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

6:23 شام اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔