جوہری ہتھیاروں کے بیان پر ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، امریکی صحافی ٹکر کارلسن

31 اگست, 2026 09:11

معروف امریکی صحافی اور فاکس نیوز کے سابق میزبان ٹکر کارلسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک نیوز پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کرنا ایک ایسی سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ٹکر کارلسن نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی عہدیدار جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال کی بات کرے، وہ حقیقت میں قیادت کرنے کا اپنا حق کھو دیتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے شخص کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کے خون سے ایرانی بحریہ مزید طاقتور ہوئی ہے، ایڈمرل شہرام ایرانی

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں دعوی کیا تھا کہ اگر ایران ان کی مقرر کردہ مدت تک امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر نہ پہنچا تو ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی۔

تاہم عوامی دباؤ کے بعد اپریل کے اواخر میں ٹرمپ نے واضح طور پر ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ واشنگٹن کو ایسے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور کسی کو بھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرنے چاہییں۔

10:12 صبح اگست 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔