واشنگٹن اور تل ابیب لبنان کو ہڑپ نہیں کر سکتے، لبنانی شیعہ عالم کا صدر کو خط

18 اگست, 2026 10:35

شیعیت نیوز : ممتاز جعفری مفتی اور لبنانی شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان نے لبنان کے صدر جوزف عون کو ایک کھلا خط ارسال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والے تمام واقعات انتہائی خطرناک ہیں اور اس صورتحال میں ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ لبنان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم لبنان کو ہڑپ نہیں کر سکتے، وہ مشرق وسطیٰ کو تبدیل کر سکتے ہیں لیکن لبنان کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکومت کے ساتھ امن ممکن نہیں، لبنانی دروزی رہنما

شیخ قبلان نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب شیعوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں اور اس کے پس منظر میں "لبنان کی صہیونی سازی” اور ہر اس خودمختار قوت کا خاتمہ شامل ہے جو اس منصوبے سے متصادم ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان کے بحران کا حل قومی ڈھانچے کے احترام اور قومی اتفاقِ رائے کے فارمولے کو اپنانے میں ہے، تاکہ فرقہ وارانہ فتنوں کے منصوبوں میں پھنسنے سے بچا جا سکے۔

11:12 صبح اگست 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔