غاصب اسرائیل بیروت کی طرف پیش قدمی نہیں کر سکتا، محسن رضائی

27 اگست, 2026 21:19

شیعیت نیوز : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ غاصب اسرائیل اب کسی صورت ضاحیہ یا بیروت کی جانب پیش قدمی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حزب اللہ کی بھرپور مزاحمت نے غاصب صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے اور ایران کی سخت دھمکیوں نے بھی اپنا مکمل اثر دکھایا ہے۔

محسن رضائی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ بیروت اور جنوبی ضاحیہ ایران کی سرخ لکیر ہیں اور تہران لبنان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ غاصب اسرائیل کو اپنے جارحانہ عزائم میں ناکامی کے بعد بالآخر لبنان سے ذلت آمیز پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملیر میں شیعہ سنی عاشقان رسولؐ کا مشترکہ میلاد جلوس، اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ

شام کے جنگ میں ممکنہ داخلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کو پہلے ہی متعدد اندرونی مسائل کا سامنا ہے اور دمشق پر مسلسل صیہونی حملوں نے اس امکان کو مزید کم کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شامی حکومت بخوبی جانتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کسی بھی قسم کے معاہدے کی پاسداری نہیں کرتی۔

ایرانی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے عسکری فیصلوں یا فوجی ڈھانچے میں قطعی کوئی مداخلت نہیں کرتا کیونکہ ان کے کمانڈرز باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جہنم واصل کر دے گا، جس کی سنگین اور حماقت خیز غلطیوں نے صیہونی حکومت کے حتمی خاتمے کو انتہائی قریب کر دیا ہے۔

10:52 شام اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔