صہیونی حکومت کے ساتھ امن ممکن نہیں، لبنانی دروزی رہنما

18 اگست, 2026 10:33

شیعیت نیوز : لبنان کے طائفۂ دروز (موحدین) کے شیخ عقل، شیخ سامی ابی المنیٰ نے کہا ہے کہ وطن کی نجات کا واحد راستہ عوام کا اتحاد اور حالات کے نتائج پر گہری نظر رکھنا ہے، خصوصاً ایسے کھلے جارحانہ رویے کے مقابلے میں جو بین الاقوامی قراردادوں اور معاہدوں کی کوئی پروا نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے قیام کے لیے دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی جارحیت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سنجیدگی سے نظرثانی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع قمبر شہدادکوٹ میں 123 مقامات پر پائپ کینال کے ذریعے فراہمی آب کا عظیم منصوبہ

شیخ سامی ابی المنیٰ نے واضح کیا کہ ایک غاصب اور ظالم دشمن کے ساتھ امن ممکن نہیں، جو تسلط اور مزید توسیع کے خواب دیکھتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب اسرائیلی فوج مکمل طور پر ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرے، مقامی باشندوں کو ان کے شہروں اور بستیوں میں واپس جانے کا موقع ملے اور حکومت اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام کو ان کی سلامتی اور زندگی کے تحفظ کی ضمانت دے۔ دروزی رہنما نے لبنان اور شام میں اتحاد اور اختلافات کے خاتمے کی ہر کوشش کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور تفرقہ پھیلانے کے منصوبوں کے مقابلے میں سب سے مؤثر ہتھیار اتحاد، مشترکہ موقف اور دشمن کی سازشوں کے بارے میں بیداری ہے۔

11:09 صبح اگست 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔