مجلس علماء مکتب اہل بیت کے زیر اہتمام سیرتِ صادقین کانفرنس کا انعقاد، علمائے کرام کی کثیر شرکت

31 اگست, 2026 09:20

شیعیت نیوز : مجلسِ علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد القائم، شکریال اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“ منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد مقررین نے رسولِ اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی سیرت، علمی خدمات، اخلاقی کردار اور دینی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس سے نائب صدر حجۃ الاسلام اقبال بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود حجۃ الاسلام نعیم الحسن نقوی، رابطہ سیکرٹری حجۃ الاسلام عیسیٰ امینی، حجۃ الاسلام شبیر سعیدی اور حجۃ الاسلام مشاہد حسین نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عشقِ پیغمبر اعظمؐ کانفرنس میں اتحادِ امت کا شاندار مظاہرہ، شیعہ سنی علماء کی ایک ساتھ نماز

مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا ایک جامع نمونہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی دینی تربیت کے لیے رسولِ اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر شریک علماء و مبلغین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکتب اہل بیت (ع) کی علمی، تبلیغی اور تربیتی خدمات کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار بھی کیا۔

نوٹ برائے بہتری:

10:12 صبح اگست 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔