جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری، ‘المنصوری’ قصبے پر پے در پے تین حملے
جنوبی لبنان
شیعیت نیوز : غاصب اور نسل پرست صیہونی ریاست کی جانب سے خطے میں ننگی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، مجرم اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے ‘المنصوری’ پر تین مرتبہ وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں، جو محورِ مقاومت کے خلاف دشمن کی شدید بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نمازِ شب دنیا و آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے، شیخ میثم جعفری
لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، صیہونی جارحیت کا نشانہ صرف المنصوری تک محدود نہیں رہا، بلکہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان ہی کے دو دیگر اہم قصبوں ‘حولا’ اور ‘میس الجبل’ کے درمیانی علاقوں پر بھی دو مرتبہ شدید بمباری کی ہے۔ استکباری قوتوں کی شہ پر کی جانے والی یہ جارحیت خطے کے امن کو تباہ کرنے کی ایک اور مذموم صیہونی سازش ہے۔







