حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل، "شہریوں کو نشانہ بنانے کا مناسب جواب دیں گے”

16 اگست, 2026 04:54

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے حملوں اور شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔ حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا کہ آج صبح انصار کے نواح میں ایک مکان اور دیر الزہرانی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد شہید اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیتی ملاقات

حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت اور لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت اور دہشتگرد امریکی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کو سیاسی حمایت اور تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ حزب اللہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے تمام دستیاب راستے اختیار کریں اور امریکی ثالثی پر انحصار نہ کریں کیونکہ یہ ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ بیان میں تمام لبنانی حلقوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک کی وحدت، سلامتی اور آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور محورِ مقاومت کو یقین دلایا کہ اسرائیلی جارحیت کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

5:56 صبح اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔