دنیا

اسلام آباد میں شیعہ حقوق کی خاظر ہونے والی بھوک ہڑتال کی حمایت میں لندن میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اور ملت کے حقوق کی پامالی کےخلاف اسلام آباد میں کی جانے والی بھوک ہڑتال کی حمایت میں مجلس علمائے شیعہ یورپ کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن  کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں علمائے کرام کے علاوہ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس علمائے شیعہ یورپ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیعہ ٹارگیٹ کلنگ ، دہشتگردی اور شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کے اعلان کی حمایت میں لندن ٹائم کے مطابق گذشتہ روز آٹھ بجے رات پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی رضا رضوی نے کہ حکومت پاکستان فوری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے احتجاج کا نوٹس لے اور مطالبات کو منظور کرے۔

واضح رہے کہ جمعہ ۱۳ مئی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عمائدین  کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں، دوسری جانب پاکستان بھر میں بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قوم کے لئے اس جرت مندانہ اقدام  کی حمایت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لئے گئے  ہیں،  جبکہ اب دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی شیعہ مسلمان بھی اس احتجاجی سلسلہ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button