خفیہ معلومات پر جوا؛ دہشت گرد امریکہ کے فوجی اہلکار نے ایران پر حملے کی شرط لگا کر لاکھوں ڈالر کما لیے

29 اگست, 2026 14:13

شیعیت نیوز : دہشت گرد امریکہ کی عسکری صفوں میں کرپشن اور انٹیلیجنس ناکامی کا ایک اور سنگین اسکینڈل بے نقاب ہو گیا ہے۔ امریکی حکام ایک ایسے فوجی اہلکار کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس نے ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں سے متعلق انتہائی خفیہ عسکری معلومات کا استعمال کرتے ہوئے جوئے میں ایک ملین ڈالر سے زائد کی خطیر رقم کمائی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، تفتیش کار اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ مذکورہ فوجی نے اندرونی اور حساس معلومات کا کس طرح غیر قانونی استعمال کیا۔ اس نے ان معلومات کی بنیاد پر ‘پولی مارکیٹ’ نامی آن لائن پلیٹ فارم پر ایران اور وینزویلا کے خلاف ممکنہ امریکی حملوں کی کامیاب شرطیں لگا کر بھاری مالی فائدہ حاصل کیا، جس پر آئندہ موسم خزاں میں باضابطہ فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی حمایت میں اسپین کی سڑکوں پر ہزاروں افراد کا احتجاج، غاصب اسرائیل سے تعلقات توڑنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ امریکی فوج میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل ایک اور امریکی فوجی گیلون کین وان ڈائیک پر بھی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور امریکی کارروائی سے متعلق خفیہ معلومات پر جوا کھیلنے کا سنگین الزام عائد کیا جا چکا ہے۔ وان ڈائیک کو سرکاری معلومات چوری کرنے اور غیر قانونی لین دین کے الزامات ثابت ہونے پر 60 سال تک قید کی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی حکومتی اداروں میں کرپشن کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ایک سابق ملازم گیبریل پرز کو بھی دہشت گرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریروں سے متعلق غیر قانونی شرطیں لگانے کے جرم میں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ یہ تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعات امریکی دفاعی اور حکومتی نظام کی کھوکھلی اور کرپٹ بنیادوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں۔

3:23 شام اگست 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔