امریکی پابندیوں کے باوجود ہمت نہیں ہاریں گے، سربراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت
بین الاقوامی فوجداری عدالت
شیعیت نیوز : بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جاپانی نژاد سربراہ توموکو اکانے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اس عالمی عدالت کو مزید پابندیوں کا نشانہ بنایا تب بھی ہم کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔ امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا عزم انتہائی مضبوط ہے۔
توموکو اکانے کا کہنا تھا کہ ہم ایک مستقل عالمی ادارے کی حیثیت رکھنے والی اس عدالت کو کمزور یا تباہ ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کچھ کمزور ممالک امریکی دباؤ میں آکر عدالت سے نکل سکتے ہیں، تاہم انہوں نے تمام رکن ممالک پر متحد کھڑے رہنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : نئے پروٹوکول کے بغیر آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں، محمد اسلامی
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارتِ خزانہ نے توموکو اکانے اور سینیگالی جج عبداللہ یایا سو پر باقاعدہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انتہائی رعونت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس عالمی عدالت کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔
عالمی فوجداری عدالت کے خلاف اس امریکی غنڈہ گردی کا آغاز دہشت گرد امریکی صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں ہوا تھا، جب عدالت نے افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کی کوشش کی تھی۔ اب دہشت گرد ٹرمپ کے دوسرے دور میں امریکی اور اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات پر عدالت کو دوبارہ نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔







