ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں امریکی خفیہ تنصیبات تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان

27 اگست, 2026 10:23

شیعیت نیوز : مشرق وسطیٰ میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں نے خطے میں قائم امریکی خفیہ تنصیبات اور نگرانی کے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ ان بھرپور حملوں میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور دیگر جاسوسی اداروں کی عمارتیں اور معلومات جمع کرنے والے آلات بری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، ان تنصیبات کی مرمت اور تباہ شدہ جدید آلات کی تبدیلی پر اربوں ڈالر لاگت آنے کا امکان ہے، جسے امریکی انٹیلی جنس کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فروری میں امریکہ اور غاصب اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے جواب میں ایران نے یہ شدید جوابی کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باوجود ہمت نہیں ہاریں گے، سربراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت

خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے رواں سال جون کے وسط میں پاکستان کی کامیاب ثالثی کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور مستقل امن کا قیام تھا۔

تاہم، عالمی توانائی کی برآمدات کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل بحری راستے ‘آبنائے ہرمز’ کے معاملات اور مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر پائے جانے والے شدید اختلافات کے باعث یہ مذاکرات فی الحال تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

11:33 صبح اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔